مانٹریال .... کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ کے تالاب سے ملنے والی ”عفریت“ گولڈ فش جسکی بڑی تعداد نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اب سے 4سال قبل کسی شخص نے ایسی مچھلیوں کا ایک جوڑا تالاب میں ڈالدیا تھا جو اب بڑھتے بڑھتے ہزاروں بلکہ لاکھوں تک پہنچ گئی ہیں۔ واضح ہو کہ ان مچھلیوں کو کسی دوسری مچھلیوں کے ساتھ رکھنا ناممکن ہے کیونکہ یہ اپنے قریب آنے والی کسی بھی دوسری مچھلی پر حملے سے باز نہیں آتی اور انہیں اگر ہلاک نہ بھی کرے تو اس بری طرح زخمی کردیتی ہے کہ پھر اسکے بچنے کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں۔ اسی وجہ سے اسے” عفریت گولڈ فش“ یعنی جان لیوا سنہری مچھلی کا نام دیا گیا ہے۔