مکہ مکرمہ کیلئے نئی بسوں کا معاہدہ
جدہ .... گورنر مکہ مکرمہ و سربراہ مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہزادہ خالد الفیصل آج مقدس شہر کےلئے نئی بسیں درآمد کرنے، چلانے اور اصلاح و مرمت کے ایک معاہدے پر دستخط کرینگے۔ یہ معاہدہ کئی کمپنیوں پر مشتمل گروپ کے ساتھ کیا جائیگا۔ گروپ میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔ بسیں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے لئے حاصل کی جائیں گی۔ انکی بدولت معتمرین اور حجاج کو حج و عمرہ موسم میں زیادہ معیاری خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔