Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس ڈرائیور کی ہوشیاری، حادثہ ٹال دیا

لندن .....  شہر کی مشہور شاہراہ پر ایک ہولناک حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ دیکھ کر انکے رونگٹے کھڑے ہوگئے تھے  کیونکہ ایک بس بڑی تیزی سے جارہی تھی کہ سامنے ایک  کار آگئی جس کا ڈرائیور عجلت یا بے وقوفی کی وجہ سے اسی روڈ پر واپس آنے کی کوشش کررہا تھا مگر بس ڈرائیور نے کمال ہوشیاری سے حادثہ ٹال دیا۔ اس نے موثر طور پر بریک لگائے تاہم بس اور کار کا درمیانی فاصلہ چند انچ سے زیادہ کا نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق بس آکسفورڈ سے آرہی تھی اور اس پر 47 معمر مسافر سوار تھے۔ بس ڈرائیورکا کہناہے کہ وہ بہت دیر سے اس کار کو نامناسب  طریقے پر سڑک پر چلتے دیکھ رہا تھا۔ جس سے اندازہ ہورہا تھا کہ یا تو ڈرائیور ناپختہ ہے یا گاڑی میں کوئی خرابی ہے۔ ڈیش کیمپ سے جاری ہونیوالی تصاویر ایسی ہیں کہ  اسکے نیٹ پر اجراء کے بعد بہت سے لوگوں نے کار ڈرائیور کی مذمت کی اور حادثہ ٹال دینے پر کامیاب ہونے والے بس ڈرائیور کو شاباش دی۔

شیئر: