Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سےخواجہ سراؤں کیلئے مفت تعلیم کی سہولت

نئی دہلی۔۔۔۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے معاشرے کی تیسری صنف( خواجہ سراؤں) کو تعلیم دینے کا بیڑا اٹھا یا ہے۔ فاصلاتی تعلیم کے ذریعے یہ طبقہ بھی تعلیم سے آراستہ ہوسکے گا۔ فاصلاتی تعلیمی نظام کے تحت انہیں مفت تعلیم دی جائیگی۔ واضح رہے کہ فاصلاتی تعلیم کے تحت ان کے داخلے کی کارروائی شروع ہوچکی ہے جو 16اکتوبر تک جاری رہے گی۔ فاصلاتی تعلیمی نظام کے سیکشن آفسیر ایم مجتبیٰ خان نے بتایا کہ اس سال تیسری صنف طلبا کو مفت تعلیم دی جائیگی جو جامعہ کے 19کورسز میں سے کسی میں بھی داخلہ لے سکیں گے۔ داخلے کیلئے انہیں اہلیت اور جنس کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

شیئر: