Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان کو دہشت گردوں کی فہرست دیدی،وزیر خارجہ

  اسلا م آباد ....وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کا موقف واضح طورپر پیش کر وں گا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان نے افغان حکومت کو ملک میں دہشت گردسرگرمیوں میں ملوث عناصر کی فہرست فراہم کی ہے۔ آرمی چیف جنرل باجوہ کے دورہ کابل میں پاکستان اور افغانستان نے مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔

شیئر: