Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی شرکت سے اوساکا ایکسپو کا آغاز

’سعودی عرب کا پویلین اپنی گہری تہذیبی وراثت کی عکاسی کرتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دنیا کی نظریں کل جاپان کی جانب مرکوز ہیں جہاں ایکسپو 2025 کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ عالمی نمائش جاپان کے شہر اوساکا میں 13 اپریل سے 13 اکتوبر تک منعقد ہو رہی ہے جس کا مرکزی عنوان ’مستقبل کے معاشرے کا ڈیزائن‘ ہے۔
اس بین الاقوامی نمائش میں دنیا کے 155 سے زائد ممالک شریک ہوں گے جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔
سعودی عرب کا پویلین اپنی گہری تہذیبی وراثت کی عکاسی کرتا ہے جو ایک بصری اور انٹریکٹو سفر کے انداز میں پیش کیا جائے گا۔
 یہ سفر سعودی شہروں اور دیہاتوں سے شروع ہو کر ایک منفرد ہم آہنگی کو اجاگر کرتا ہے جو تاریخ اور مستقبل کے خوابوں کو یکجا کرتا ہے اور سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی روایتی فنِ تعمیر سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔
یہ پویلین سعودی ثقافت کی ایک جھلک پیش کرنے والی کھڑکی کے مانند ہے اور وہ آئینہ ہے جو سعودی عرب کی اس تبدیلی کے سفر کی عکاسی کرتا ہے جو ایک روشن اور پائیدار مستقبل کی جانب جاری ہے۔
یہ پویلین ایک پائیدار فنِ تعمیر کا نمونہ ہے جو مقامی مواد اور جدید سمارٹ ٹیکنالوجی کو یکجا کرتا ہے اور یوں ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کے عزم کا واضح اظہار ہے۔
 

شیئر: