پکسل 2 ایکس ایل کی نئی تصاویر لیک
گوگل کی پکسل سیریز کے نئے اسمارٹ فون پکسل 2 ایکس ایل کی نئی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔ایون بلاس کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں پکسل 2 ایکس ایل کو کور کے ساتھ اور کور کے بغیر دکھایا گیا ہے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون اسکرین پر بیزل بہت کم ہیں۔فون کا ڈسپلے اسٹائل سیمسنگ گلیکسی ایس 8 سے ملتا ہے۔فون کے کنارے گولائی میں ہیں اور لمبائی کے رخ پر بیزل لائن انتہائی معمولی ہے جبکہ اسکرین کے اوپر اور نیچے بیزل قدرے زیادہ ہیں۔اوپر کی جانب اسپیکر اور فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے اور اسکرین کے نیچے بھی ایک اسپیکر کو شامل کیا گیا ہے جسے ممکنہ طور پر فون کالز کے لئے استعمال کیا جائے گا۔اس سے قبل آنے والی لیکس میں پکسل 2 کے بیک کور کا ڈیزائن سامنے آیا تھا جو کہ دو رنگوں پر مشتمل ہے۔فون کی ممکنہ قیمت 849 ڈالر تک ہو گی اور اسے 4 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا۔