Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل نے ایپ شارٹ کٹ متعارف کروا دیئے

گوگل اپنے صارفین کو ہوم اسکرین پر من پسند ایپس کے شارٹ کٹ بنانے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔صارفین چاہیں تو کھانے پینے ، کھیل اور موسم وغیرہ کی گوگل ایپس کو شارٹ کٹ کی صورت میں اسکرین پر پِن کر سکیں گے اور انہیں گوگل ایپ میں سے سرچ کئے بغیر براہِ راست استعمال کیا جا سکے گا۔یہ فیچر ابھی صرف پکسل لانچر استعمال کرنے والے صارفین کے لئے آزمایا جا رہا ہے اور گوگل ایپ کا 7.11 اور 7.12 بیٹا ورژن رکھنے والے صارفین اسے استعمال کر سکتے ہیں لیکن لانچ کے بعد اسے اینڈرائڈ اور آئی او ایس ا?پریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔ 
 

شیئر: