سعودی عرب میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث 2024 تک مملکت میں لائسنس یافتہ ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنیوں اور ایجنسیوں کی تعداد 2853 تک پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب نے وزارت سیاحت کے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا 2023 میں لائسنس رکھنے والی ایجنسیوں کی تعداد 2153 تھی۔ 2024 میں لائسنس یافتہ ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنیوں کی تعداد میں 33 فیصد اضافے کے بعد 2853 ہوچکی ہے۔
یہ تعداد وزارت تجارت سے لائسنس کی منظوری اور الیکٹرانک لنک کے بعد کمرشل رجسٹریشن ڈیٹا کے مطابق ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والی لائسنس یافتہ غیرملکی کمپنیاں بھی موجود ہیں۔
مملکت میں ریکارڈ تعداد میں بین الاقوامی سیاح آئے ان کی تعداد 27 ملین رہی۔
سعودی وزیر سیاحت کا کہنا ہے ’سیاحت کے شعبے کا مملکت کی جی ڈی پی میں تقریبا 4.7 فیصد حصہ ہے۔ 2030 تک اسے 10 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے۔
الدرعیہ، القدیہ اور بحر الاحمر جیسے میگا پروجیکٹس سے یہ ہدف پورا ہونے کی توقع ہے، یہ منصوبے آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران شروع ہونے جا رہے ہیں۔