Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کرکے متعدد فیصلے کئے

 وزیر ٹرانسپورٹ سبکدوش، نائب وزیر حج اور طائف کے نئے کمشنر کا تقرر، قومی ترقیاتی فنڈ کے قیام کی ہدایت 
جدہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب شاہی فرمان جاری کرکے متعدد فیصلے کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہی فرمان میں قومی ترقیاتی فنڈ قائم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جو تنظیمی طور پر کابینہ کے ماتحت ہوگا۔ شاہی فرمان میں وزیر ٹرانسپورٹ سلیمان الحمدان کو منصب سے سبکدوش کیا گیا اور ان کی جگہ ڈاکٹر نبیل العامودی کو ٹرانسپورٹ کا قلمدان سونپا گیا۔شاہ سلمان نے ڈاکٹر سلیمان بن عبد الفتاح سلیمان بن مشاط کو نائب وزیر حج مقرر کیا۔ اسی طرح عصام بن حمد المبارک کو غیر منقولہ جائیداد بورڈ کا کمشنر مقرر کیا گیا۔ شاہی فرمان میں سعد بن مقبل المیمونی کو طائف شہر کا کمشنر اور ڈاکٹر عبد اللہ الروقی کو تبوک یونیورسٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔شاہی فرمان میں ڈاکٹر محمد ابراہیم عبد العزیز الحسن کو جازان یونیورسٹی کی سربراہی سے سبکدوش کردیا گیا اور ان کی جگہ ڈاکٹر فلاح بن فرج السبیعی کو یونیورسٹی کی سربراہی دیدی گئی۔ اسی طرح سلیمان الحمدان کو سول سروس کا وزیر مقرر کردیا گیا۔
 

شیئر: