Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وژن 2030 عصرِ حاضر کا جرات مندانہ ترقیاتی منصوبہ ہے: بل کلنٹن

جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے مملکت کی کوششوں کی تعریف کی (فوٹو: عرب نیوز)
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے مملکت کے وژن 2030 کو عصرِ حاضر کا جرات مندانہ ترقیاتی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مملکت کی قیادت اس کے حصول میں پرجوش اور انتہائی سنجیدہ ہیں۔‘
العربیہ کے مطابق سابق امریکی صدر مملکت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ریاض میں رئیل سٹیٹ فیوچر فورم کے ایک مباحثے میں میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انسانی صلاحیتوں کو نکھارنے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے مملکت کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ’ سعودی شہری اپنی قیادت سے مخلص اور وفادار ہیں جو ملکی معیشت کو ترقی دینے کے لیے وژن پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔‘
سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا ’سعودی عرب کو ایسا متاثر کن رہنما ملا ہے جس نے اپنے شہریوں کے لیے روزگار کے  ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں مواقع پیدا کیے ہیں جو ایسا ہی ہے کہ سونے کے تھال میں رکھ کر اپنی عوام کے سامنے رکھے ہوں، سعودی مرد وخواتین شہریوں کو اس پیش کش پر شکرگزار ہونا چاہئے جو وژن نے پیش کیا۔‘
بل کنٹن کا کہنا تھا’ سعودی عرب اب جو کام کررہا ہے وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی پوری صلاحیت کے مطابق زندگی گزارنے کے مزید مواقع فرہم کرے گا، اور میرے خیال میں یہ اہم ہے۔‘
واضح رہے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں اپنے دفتر میں سابق امریکی صدر سے ملاقات بھی کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

شیئر: