Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی ایچ یو میں پڑھائی کا آغاز ، رونقیں بحال

وارانسی۔۔۔۔بنارس ہندویونیورسٹی(بی ایچ یو) کے میں طالبات پر گزشتہ دنوں پولیس کے لاٹھی چارج سے ہونیوالے ہنگامے کے بعدکھلنے والی یونیورسٹی کے احاطے میں رونقیں لوٹ آئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بی ایچ یو میں ہونیوالے واقعہ کے بعد تہوار کی چھٹی کردی گئی تھی ۔ آج صبح سڑکوں کی ر ونقیں بحال ہوگئیں۔ لڑکیاں گھروں سے ہوسٹل واپس آگئیں ۔چھیڑ خانی کے واقعہ کے بعد گزشتہ ماہ مظاہرہ کرنے والی طالبات سے نمٹنے سے متعلق طریقوں پر تنقید کے شکار بی ایچ یو کے وائس چانسلر گریش چندر ترپاٹھی چھٹی پر چلے گئے ۔

شیئر: