سعودی کسٹم و ٹیکس اتھارٹی نے البطحاء چیک پوسٹ پر نشہ آور پاوڈر (کرسٹل) کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔ منشیات ٹرالر کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق کسٹم اتھارٹی کا کہنا تھا کہ محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
#ارقد_وآمن | #الزكاة_والضريبة_والجمارك في منفذ البطحاء تتمكّن من إحباط محاولة تهريب 11.3 كيلوغرام من مادة "الشبو"، عُثر عليها مُخبأة في إحدى الشاحنات القادمة إلى المملكة، وبالتنسيق مع @Mokafha_SA تم القبض على مستقبلي المضبوطات وعددهم 3 أشخاص.
| https://t.co/NcuQZTFyjf#زاتكا pic.twitter.com/bgQ91Na7Z4— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) April 18, 2025
ضبط کیا جانے والا نشہ آور پاوڈر 11.3 کلو گرام تھا جسے ٹرالر کے مختلف مقامات پر چھپایا گیا تھا۔ کسٹم اہلکار تربیت یافتہ کتوں (کے 9 ) کے ذریعے منشیات کا سراغ لگانے میں کامیاب رہے۔
کسٹم اتھارٹی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث افراد کے بارے میں کسی قسم کی معلومات ہونے پر ٹول فری نمبر 1910 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔ مصدقہ معلومات ہونے پر اطلاع دینے والے کی معلومات صیغہ راز میں رکھی جائیں گی اور اسے انعام بھی دیا جائے گا۔