تعلیم معاشرہ کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے، یوگی
لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی مثبت ترقی کیلئے ضروری ہے۔ جد و جہد سے انسان کامیاب زندگی گزارتا ہے، زندگی سے فرار بزدلی ہے۔ اپنی رہائش پر یوپی بورڈ کے امتحان 2017 میں ریاستی سطح پر پہلے 10مقام اور ضلعی سطح پر پہلا مقام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزاز سے نوازاور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انعام ہمیں نصب العین کی جانب بڑھنے کی تحریک دیتا ہے ۔ انہوں نے طلبا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مثبت اور بہترفکر کے ساتھ محنت کرنے پر کامیابی کی منزل تک پہنچنے کوئی نہیں روک سکتا۔