Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنچکولہ عدالت نے ہنی پریت کو 6دن کیلئے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا

نئی دہلی۔۔۔۔گرمیت کی راز دار ہنی پریت کوآج پنچکولہ عدالت میں پیش کیا گیابعد ازاں عدالت نے اسے 6دن کیلئے پولیس ریمانڈ میں دیدیا۔ہریانہ پولیس نے عدالت سے 14دن کا ریمانڈر طلب کیا تھا ۔ہنی پر یت پر الزام ہے کہ گرمیت کی سزا پر فیصلے سے قبل پنچکولہ میں پرتشدد ہنگامہ برپا کرنے میں ملوث ہے۔ یاد رہے کہ گرمیت زیادتی کیس میں 20سال کی سزا کاٹ رہا ہے ، اس کی سزا کا اعلان 25اگست کو ہوا تھا اسکے بعد  ہنی پریت فرار ہوگئی تھی۔ کل ہنی پریت کو پنجاب کے زیرک پور سے موہالی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت کی راز دار ہنی پریت اب آئندہ 6دنوں تک پولیس ریمانڈ میں رہے گی۔ہنی پریت کے ساتھ گرفتاراس کی سہیلی سکھ دیپ کور کو بھی 6دن کیلئے پولیس ریمانڈ میں بھیجا گیاہے ۔ ہنی پریت کے وکلاء ایس کے گرگ نروانا ور پردیت آریہ نے اس پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے عدالت سے ضمانت کی درخواست کی تاہم عدالت نے مسترد کردیا۔پولیس نے عدالت کوبتایا کہ پنچکولہ میں 25اگست کو پرتشدد ہنگاموں کے پیچھے ہنی پریت کا ہاتھ ہے ۔ اس کی تحقیقات کیلئے ہنی پریت کو مختلف ریاستوں میں لے جانا ہوگا لہذا 14دن کیلئے ریمانڈ ضروری ہے مگر ہنی پریت کے وکلاء نے اس مطالبے کی مخالفت کی۔

شیئر: