کوئٹہ ..بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں جمعرات کو دھماکے سے 12افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔جھل مگسی کے علاقے نصیر آباد میں مقبرے فتح پورکے اندر دھما کہ ہوا۔ وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دھما کہ خودکش ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ڈیرہ مراد جمالی اورسبی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔