بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی کے گودام میں چوری کی واردات ہوئی ۔چور90 ہزار مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ چوری ہونےوالے سامان میں ان کے استعمال شدہ ملبوسات،آرٹیفیشل جیولری اورچند اسٹیچوتھے ۔اداکارہ کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں واقعے کی ایف آئی درج کروادی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گودام میں صفائی کرنےوالے شخص پر چوری کا شبہ ہے جو موقع سے غائب ہے اس پر ہیما مالنی کا کسی قسم کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔معروف اداکارہ کے گھر اس سے قبل بھی چوری کی واردات رپورٹ ہوچکی ہے جسمیں80 لاکھ روپے کے زیورات چوری ہوئے تھے۔