Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں ایسا محسوس ہوتا ہے اپنے وطن میں ہوں‘

سعودی قیادت نے زائرین حرمین کے لیے سہولتیں فراہم کی ہیں (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
عمرے پر آنے والے غیرملکی زائرین کا کہنا ہے ’مملکت کی قیادت نے حرمین شریفین میں مثالی خدمات مہیا کی ہیں۔ سعودی شہریوں کی مہمان نوازی قابل ستائش ہے۔‘
پاکستان سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان کا کہنا تھا ’سعودی عرب سے بے پناہ محبت ہے۔ یہاں 50 برس گزارنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنے وطن میں ہوں۔‘
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے مراکش سےآنے والے عمرہ زائر عبدالمنعم  نے کہا ’سعودی عرب میں آکر بے انتہا خوشی ہوتی ہے،  دعا ہے ارض حرمین ہمیشہ امن و امان کا گہورا رہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’جس طرح مملکت کی قیادت نے زائرین حرمین کے لیے سہولتیں فراہم کی ہیں انہیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔‘
مراکشی زائر نے مزید کہا’ گزشتہ 30 برسوں سے ماہ صیام میں مدینہ منورہ آتا ہوں۔ ہر برس سابقہ تجربے سے بہتر ہوتا ہے۔ ماضی میں اتنی سہولتیں نہیں تھیں جو اب زائرین کو فراہم کی جارہی ہیں۔سعودی شہریوں اور ذمہ داروں کی مہمان نوازی دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔‘
’ماہ رمضان میں ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ ہماری میزبانی کرے۔ یہ عمل دنیا کے کسی خطے میں دیکھنے کو نہیں ملتا  یہ خاصہ صرف ارضِ حرمین کے رہنے والے کا ہی ہے۔‘

 

شیئر: