Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی ٹرکوں کے قانون پر عملدرآمد کا آغاز، خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ؟

خلاف ورزی پر 10 ہزار سے 50 لاکھ ریال تک جرمانے ہوں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہےغیرملکی ٹرکوں اور ٹرالرز کی اندرون مملکت آمد ورفت کے قانون پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا۔ خلاف ورزی پر 10 ہزار سے 50 لاکھ ریال تک جرمانے ہوں گے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزرا کونسل نے 18 فروری 2025 کو غیرملکی ٹرکوں کی اندرون مملکت ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے قرار داد منظور کی تھی۔
جس میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی تھی کہ غیرملکی ٹرکوں اورٹرالرز کے اندرون مملکت آمد ورفت پر پابندی عائد کی جائے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایسے غیرملکی ٹرک جو بیرون مملکت سے  جو سامان لاتے ہیں ان کے ڈرائیوروں کو چاہئے کہ وہ مخصوص یارڈ میں گاڑی کو پارک کریں۔
 قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال سے 50 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ٹرک یا ٹرالر کو 2 ہفتے سے دو ماہ تک پولیس یارڈ میں جمع کرا دیا جاتا ہے۔
پرمٹ کے بغیر ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں کام کرنے والے غیرملکی ڈرائیورز سے دوبارہ خلاف ورزی ریکارڈ ہونے پر اسے ملک بدر کردیا جائے گا۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام تجارتی اداروں کو مطلع کیا کہ وہ ٹرانسپورٹ قانون پر سختی سے عمل کریں اور کسی بھی غیرملکی ہیوی ٹرانسپورٹ کمپنی کی اندرون مملکت خدمات حاصل نہ کریں۔
غیرملکی ہیوی ٹرانسپورٹ کو سرحدی علاقوں تک محدود رکھا جاتا ہے جہاں سے امپورٹ کیا جانے والا سامان مقامی ٹرانسپورٹرز کے ذریعے اندرون مملکت منتقل کیا جائے گا۔  

 

شیئر: