Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذیابیطس سے جوڑوں میں تکلیف اور مٹاپے کا مرض

 نیویارک..... امریکی سائنسدانوں نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے کہ  رہن سہن کے طور طریقے  اور وزن کا سبب نہیں بنتے بلکہ اسکے نتیجے میں ذیابیطس، الزائمر اور جوڑوں کی تکلیف جیسے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔ سال نو کے شروع میں امریکی سائنسدانوں نے انکشاف کیاتھا کہ ذیابیطس ٹو ان خراب شدہ پروٹین کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے جنہیں پرایون کہا جاتا ہے اور یہ سب انفیکشن کا سبب بننے والے عوامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں الزائمر کا سبب بننے والے ایک اور مادے کا سراغ لگایاگیا ہے جسے کیانو بیکٹریا کا نام دیا گیا ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ اس کا الجی نامی بیماری سے گہرا تعلق ہے۔ واضح ہو کہ الجی ایک طرح کی کائی ہے جو جھیلوں اور تالابوں میں پیدا ہوتی ہے اور نشوونما پاتی ہے۔واضح ہو کہ کسی زمانے میں دنیا میں تباہی پھیلانے والی بیماریاں مثلاً ہیضہ اور چیچک کی ابتداء بھی  انفیکشن کا نتیجہ تھی مگر پھر ایسی ادویہ ایجاد ہوگئیں جن سے ان دونوں بیماریوں پر قابوپالیا گیا اور اب  بہت کم لوگ ایسے ہیں  جو نزلہ ، زکام یا پیٹ کی خرابی کو کوئی خاص اہمیت دیتے ہیں۔

شیئر: