Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجر میں 3امریکیوں سمیت کئی فوجی ہلاک

نائیجر…  نائیجر میں شدت پسندوں کے حملے میں امریکی اسپیشل فورسز کے3 کمانڈوز سمیت کئی فوجی ہلاک ہوگئے۔ نائیجر کی حکومت نے ہلاک ہونے والے ملکی فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق مغربی افریقی ملک میں یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہاں تعینات امریکی فوجی مقامی دستوں کے ساتھ گشت کر رہے تھے۔ حملے میں2 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ نائیجر کی مالی کے ساتھ سرحد کے قریب یہ حملہ تِیلابیری نامی علاقے میں کیا گیاجو انتہا پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ نائیجر میں امریکی فوجی مقامی فوج کی تربیت اورسیکیورٹی معاونت کیلئے تعینات ہیں۔حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں پر حملے کا شبہ ہے۔

شیئر: