طائف .... غیر ملکی کارکن طائف کے مسرة پارک میں جھولے نصب کر کے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔ مقامی شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ طائف میونسپلٹی کو اس کی کوئی خبر نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ عہدیداروں کا 2بنیادوں پراحتساب کیا جائے۔ اول تو یہ کہ وہ عوامی پارک کی طرف سے غفلت برت رہے ہیں ۔ دوسرا یہ کہ میونسپلٹی کے کارکن ذاتی کاروبار میں مصروف ہیں اور انکے ذمہ داران کو انکی سرگرمیوں کا کوئی علم نہیں۔