”ڈیڈیز ہوم2“ کا ٹریلر جاری
ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار وِل فیرل، میل گبسن اور مارک واہلبرگ کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم’ ’ڈیڈیز ہوم2‘ ‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ 2015کی فلم ”ڈیڈیزہوم“کے اس سیکوئل کو ایک بار پھر ہدایتکارشان اینڈرس نے ڈائریکٹ کیا ہے جس کی کہانی ایسے سرپھرے شخص کے گِرد گھومتی ہے جو طلاق کے بعد بچوں کی ذمہ داریاں صحیح انداز میں نہیں نبھا پاتا اور ایسی صورت میں سوتیلا باپ بچوں کی ذمہ داریاں سنبھال لیتا ہے تاہم کہانی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب بچوں کے سگے اور سوتیلے داد اجان بھی گھر میں پہنچ جاتے ہیں ۔ اس فلم کا اسکرپٹ شان اینڈر اور برائن مورن نے تحریر کیاہے۔طنز و مزاح اور کامیڈی سے اس ڈرامہ فلم کو پیرا ماﺅنٹ پکچرز کے تحت10نومبر کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کیاجائے گا۔