Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں مقابلہ،4دہشت گرد مارے گئے

کراچی... پولیس میں ناردرن بائی پاس کے قریب مقابلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی ملیر راو انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حساس اداروں کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے ہے۔ ایک غیرملکی دہشت گرد ابراہیم شامل ہے۔اس کا تعلق میانمار سے بتایا جاتا ہے۔ دہشت گرد پولیس اور رینجرز پر حملوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

شیئر: