عالمی چیمپیئن باکسر محمد وسیم پاکستان واپس پہنچ گئے
کوئٹہ:پاکستان کے پہلے پروفیشنل مایہ ناز باکسر اور سلور فلائی ویٹ کیٹیگری کے عالمی چیمپیئن محمد وسیم ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ت 3 انٹرنیشنل رینکنگ فائٹس جیتنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔کوئٹہ ایئرپورٹ پر قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا۔محمد وسیم دبئی سے کوئٹہ پہنچے تو استقبال کرنے والوں میں اہل خانہ اور دوستوں کے علاوہ سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان بھی موجود تھے۔محمد وسیم 4ماہ بیرون ملک رہے، اس دوران انہوں نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت تین انٹرنیشنل رینکنگ فائٹس جیتیں اور سلورفلائی ویٹ کیٹیگری میں اپنے چیمپیئن ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا ۔