گوگل اسسٹنٹ ایپ پلے اسٹور میں شامل
گوگل کمپنی کی جانب سے گوگل اسسٹنٹ کو الگ ایپ کا درجہ دے دیا گیا ہے اور اسے پلے اسٹور میں ڈاؤن لوڈ کرنے لے لئے پیش بھی کر دیا گیا ہے۔گوگل اسٹنٹ پہلے ہی مارش میلو اور اسکے بعد آنے والے آپریٹنگ سسٹم کا حصہ ہے اور اب اسے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی دے دی گئی ہے۔ پہلے گوگل اسسٹنٹ کو استعمال کرنے کے لئے ہوم بٹن کا لانگ پریس کرنا پڑتا تھا تاہم اب اسکی لئے الگ آئیکون شامل کیا جائے گا۔