Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معہد حرم مکی میں طالبات کے داخلے شروع

مکہ مکرمہ ... مسجد الحرام میں واقع معہد حرم مکی نے صبح کے وقت طالبات سے داخلے کی درخواستیں طلب کرلیں۔ درخواستیں docs.google.com پر پیش کی جائیں۔ معہد نے شبینہ کلاسوں کیلئے طلباءسے مذکورہ ای میل پر درخواستیں دینے کیلئے کہا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر صدارت اجلاس میں مشاورتی کونسل نے معہد حرم مکی میں طالبات کا شعبہ قائم کرنے کی منظوری دیدی تاکہ خواتین بھی شرعی علوم حاصل کرسکیں۔ معہد میں ثانوی کے مرحلے سے 1436-37ھ کے دوران 46ویں کھیپ فارغ ہوئی۔
 

شیئر: