Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنی پریت کو تھانے سے نکال ہر کہا ں لے گئی پولیس؟

پنچکولہ۔۔۔۔زیادتی کے معاملے میں جیل میں قید گرمیت کی رازدار ہنی پریت کو پولیس نشاندہی کیلئے پنچکولہ کے چنڈی مندر تھانے سے نکال کر راج پور لارہی ہے۔یاد رہے کہ پنچکولہ میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں ہنی پریت کے خلاف سیکٹر 5تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے ریمانڈ کا آج چوتھا دن ہے ۔ ذرائع کے مطابق میڈیا کو چکما دینے کیلئے پولیس کا فرضی قافلہ بھی نکالا گیا ۔پولیس کمشنر اے ایس چاولہ نے کہا کہ ہنی پریت کو بھٹنڈا لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ وہ پولیس کو گمراہ کررہی ہے ۔گزشتہ 12گھنٹے کے دوران پوچھ گچھ کے بعد اچانک ہنی پریت کو لیکر پولیس کے نکلنے سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ پولیس کو ٹھوس ثبوت ہاتھ آگئے ہیں۔ پولیس کم وقت میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے۔۔پولیس یہ  بھی پتہ لگانے کا چیلنج ہے کہ ہنی پریت 38دنوں تک کہا ں رہی؟اور سہولت کاروں کا سراغ لگا رہی ہے ۔ ہنی پریت کی ساتھی سکھدیپ کور بھی پولیس کے اہم کڑی ہے ۔

شیئر: