ٹی ایم سی والے ہاتھ لگائیں تو ان کی انگلیاں توڑ دو
کولکتہ ۔۔۔۔۔مغربی بنگال کے آسنسول کے مقامی بی جے پی لیڈر پھر تنازعات میں گھر گئے۔ جب انہوں نے مبینہ طور پر پارٹی کارکنوں سے ایک اجتماعی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے کسی بھی حصے میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے کارکن اگر بی جے پی کارکنوں کو ہاتھ لگانے کی ہمت کریں تو ان کی انگلیاں توڑ دو۔بی جے پی رہنما اور کارکن نہ تو بزدل ہیں اور نہ ہی چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔اس پر سینیئر ٹی ایم سی لیڈر گوتم دیب نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تشدد اور نفرت کی سیاست کو بنگال میں ہوا دے رہی ہے۔ اس طرح کا بیان ریاست کا ماحول خراب کرنے کیلئے دیا جارہا ہے۔ دارجلنگ میں گزشتہ روز بی جے کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے ساتھ مارپیٹ کرنے والوں کی فوری گرفتاری کے مطالبے پر مغربی بنگال کے مختلف حصوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔