سوہا علی نے 39 بہاریں دیکھ لیں
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے زندگی کی 39بہاریں دیکھ لیں۔ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی اور اداکار سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا نے سال 2004 کی فلم ' دل مانگے مور' سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھاتھا۔سوہا نے ہندی سمیت انگریزی اور بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔ وہ 2016 میںفلم ' گھائل ونس اگین'میں سینما اسکرین پر دکھائی دی تھیں۔سوہا علی خان2015 میں اداکار کنال کھیموکے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں۔ حال ہی میں ان کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔