Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں گرد، کہیں کہیں بارش

’مذکورہ مکہ مکرمہ، ریاض، حائل اور قصیم کے بعض شہر گرد سے زیادہ متاثر ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو مدینہ منورہ، تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجنوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر ریجنوں میں گرد چھائی رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ مکہ مکرمہ، ریاض، حائل اور قصیم کے بعض شہر گرد سے زیادہ متاثر ہوں گے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں الخرمہ، المویہ، تربہ اور زینہ میں گرد آلود ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ محدود ہوگی‘۔
’اسی طرح کی کیفیت مدینہ منورہ ریجن کے شہروں وادی الفرع، الحناکیہ، العلا اور خیبر میں بھی ہوگی جہاں شام 6 بجے تک گرد اڑے گی‘۔
’ادھر ریاض ریجن کے وادی الدواسر، الدوادمی اور عفیف میں رات 8 بجے تک گرد چھائی رہے گی‘۔
دوسری طرف روڈ سیکیورٹی فورس نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ گرد وغبار کے وقت ہائی وے کا سفر خطرناک ہوسکتا ہے جس کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے۔

شیئر: