Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈرائیور پر جنونی کیفیت

ریاض .... ریاض پولیس نے جنونی کیفیت میں مبتلا ہندوستانی ڈرائیور کو قابو کرلیا۔ ریاض پولیس نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ مقامی شہری نے اطلاع دی کہ اسکا ہندوستانی ڈرائیور جس کی عمر 27برس ہے خودکشی کی کوشش کرچکا ہے۔ فوراً ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور جنونی کیفیت میں مبتلا ہندوستانی ڈرائیور کو فراست سے قابو کرلیا۔ اسے طبی امداد مہیا کی گئی۔ رپورٹ ملی ہے کہ وہ ذہنی عارضے میں مبتلا ہے۔ اسے دوا دیکر پولیس اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔ پبلک پراسیکیوشن کو صورتحال سے مطلع کردیا گیا۔
 

شیئر: