Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سید عبدالرافع کے گھر پر جشن یوم الوطنی کی تقریب

کیک کاٹ کر اور غزلیات و گانے گاکر جشن منایا گیا ،مملکت کی ترقی کیلئے نیک تمنائیں 
جدہ (امین انصاری ) یوم الوطنی مملکت سعودی عربیہ کے پُرمسرت موقع پر حیدرآبادی کمیونٹی کا جانب سے سید عبدالرافع کے گھر پر جشن یوم الوطنی کی تقریب اہتمام کیا گیا ۔ مختلف مکاتب فکر کے احباب کی کثیر تعداد نے جشن یوم الوطنی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ہال کو سعودی عرب کے قومی پرچموں سے سجایاگیا جبکہ شرکت کرنےوالے احباب اور بچے اپنے ہاتھوں میں سعودی بینڈزو کیپ پہنے ہوئے تھے ۔
جشن کا آغاز کیک کاٹ کر کیا گیا ۔ بعد ازاں جشن کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے موسیقی کی محفل سجائی گئی جس میں جدہ کے معروف سنگرز محمد کلیم ، امتیاز ، یونس ،وسیم مقدم ،امجد،فیصل اور سید عبدالرافع نے محمد رفیع ،مکیش،کشور ، طلعت عزیز ،پنکج ادھاس اور جگجیت سنگھ کے نغموں کو اپنی آواز میں گا کر سماں باندھ دیا ۔ اس موقع پر لتامنگیشکر اور آشا بھوسلے کے گانوں کو خاتون سنگر آشا نے اپنی آواز میں گایا ۔انہوں نے کئی ڈویٹ بھی میل سنگرز کے ساتھ گائے ۔ شرکاءنے اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی درازی عمر اور مملکت کی ان کی نگرانی میں ترقی کیلئے دعائیں بھی کیں ۔ 
 

شیئر: