Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش کے عہدیداروں کا انتخاب

مولانا اکبر(ناظم) مولاناعبدالرحیم بانعیم( نائب ) اورمولانا غوث رشید ی خازن منتخب
جدہ ( امین انصاری )مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش کا اہم اجلاس جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ میںمنعقد ہوا ۔ اجلاس میں شرکت کیلئے تلنگانہ اور آندھراپردیش کے اضلاع اور شہروں میں قائم دینی مدارس کے ذمہ داران، علماءکرام اور عمائدین کی کثیر تعدادحیدرآباد دکن پہنچی ۔یہ اجلاس نئے ناظم ،نائب ناظم اور دیگر عہدیداروں کے انتخاب کیلئے منعقد کیا گیا ۔ تمام علماءکی متفقہ رائے سے ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش کے عہدے کیلئے حضرت مولانا سید اکبر مفتاحی ( مہتمم جامعہ اسلامیہ بھونگیر ) کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اسی طرح نائب ناظم کے عہدے کیلئے جدہ کی مسجد عبدالرحمن (مشرفہ) کے خطیب و امام مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم مظاہری ( مہتمم مدرسہ الاحیہ بارکس و ناظم جامعہ الاحیہ مہیشورم) کا نام بھرپور حمایت کے ساتھ منظورکیا گیا ۔ مولانا غوث رشیدی کوخازن اور دیگر ممبران کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔ نئے عہدوں کی میعاد 3 سال ہوگی ۔اجلاس میں شریک تلنگانہ اور آندھراپردیش کے علماءنے نو منتخب عہدےداروں کو مبارکباد دی اور اپنی نیک توقعات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے دور میں مجلس علمیہ ترقی کے مزید منازل طے کرے گی ۔ بعد ازاں اجلاس میں حالات حاضرہ اور امت مسلمہ کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ 

شیئر: