Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری کی کویت آمد

 محمد عرفان شفیق۔ کویت
 
عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری کی کویت آمد پر پاکستانی کمیونٹی کویت کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن کی تقریب میں آمد پر منتظمین تقریب رانا منیر احمد (صدر پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت)، اشتیاق ملک (صدر پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کویت)، محمد عتیق الرحمن (صدر پاکستان بزنس کلب کویت)، آصف جمال (چیئرمین پاکستان یونائیٹڈ ویلفیئر آرگنائزیشن) نے شاندار استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔ 
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہو ا جسکی سعادت قاری صہیب انجم نے حاصل کی جسکے بعدنعت رسول مقبول کویت کے مشہورنعت خواں فیصل نقشبندی نے پیش کی۔ محرم الحرام کی مناسبت سے ترتیب دی گئی تقریب کی نظامت کے فرائض حکیم طارق محمود صدیقی نے ادا کیے ۔کویت میں مقیم نوجوان شاعر سید صداقت علی ترمذی نے ہدیہ سلام پیش کیا۔ کویت کے معروف شاعر خالد سجاد نے ہدیہ کلام پیش کیا۔ منتظم تقریب اشتیاق ملک (صدر پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کویت) نے استقبالیہ میں صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری کی کویت آمد پر پاکستانی کمیونٹی ان کویت اور اپنے رفقا کی جانب سے دلی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سفارتخانہ پاکستان سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید، تقریب میں شریک سماجی و دینی، سیاسی تنظیمات کے صدور، حاضرین تقریب، میڈیا نمائندگان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر پیر صاحب نے جامع اور پر اثر خطاب کرتے ہوئے تمام حاضرین، پاکستانی کمیونٹی ان کویت اور تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست طرز مصطفی کے مطابق کرنی چاہیے۔ ہم سب اسلام کے سفیر ہیں لہذا کوئی پاکستانی یہ نہیں چاہیے گا کہ وہ ختم نبوت پر کوئی بھی آنچ آئے۔
سفارتخانہ پاکستان سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاویدنے صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن کی کویت آمد پرسفارتخانہ پاکستان کی جانب سے خوش آمدید کہا، انہوں نے کہا ہم سب پاکستانی اسلام کے سفیر ہیں اور اسلام پرامن مذہب ہے۔ ہم پاکستانی مختلف کمیونٹیز کے ساتھ مل جل کر کام کرتے ہیں اورہمیشہ اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے تقریب کے منتظمین اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پرصاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن نے خصوصی دعا کرائی اور تقریب کا اختتام پر تکلف عشائیہ پر ہوا۔
 

شیئر: