Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: اقامہ کی تجدید کے لئے تصدیق شدہ ڈگری منسلک کرنے شرط

کویت: کویت میں بعض مخصوص پیشوں سے وابستہ غیر ملکیوں کے اقاموں کی تجدید کے لئے تصدیق شدہ ڈگری منسلک کرنی ہوگی۔ وزیر سماجی امور ہند الصبیح کا کہنا ہے کہ کویت کی متعلقہ ادارے اس تجویز پر غور کر رہے ہیں کہ بعض پیشوں کے اقامے کی تجدید کے لئے تصدیق شدہ ڈگری منسلک کرنے کی شرط عائد کی جائے گی۔ بعض غیر ضروری پیشوں سے وابستہ غیرملکیوں کے اقاموں کی تجدید نہیں ہوگی۔ کویت کی لیبر مارکیٹ کی ازسر نو تنظیم کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان بہت جلد ہوگا۔
 

شیئر: