Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’محرم کے بغیر خواتین کا سفرِ حج غیر اسلامی ‘‘

دیوبند ۔۔۔۔مسلم خواتین کیلئے محرم کے بغیر سفرِحج پر جانے کی راہ ہموار کرنے کے سلسلے میں مرکزی حج و اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کا بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جن خواتین کی عمریں45یا اس سے زائد ہوں وہ 3چار خواتین کا گروپ بناکر حج پر جاسکتی ہیں۔ ان کا یہ بیان اس وقت مسلم معاشرے میں ہدف تنقید بنا ہوا ہے۔ اس مسئلے پر دارالعلوم دیوبند نے بھی اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین محرم کے بغیر حج کے سفر پر نہیں جاسکتیں۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ خواتین کیلئے حج کا سفر بغیر مرد محرم کے کرنا ممنوع ہے۔ اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ کابینی وزیر مختار عباس نقوی کے بیان پر وہ کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا بیان انتظامی امور اور سیاسی مصلحتوں سے متعلق ہے۔

شیئر: