Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر دہشتگردی سنگین خطرہ ہے،وزیر داخلہ

چنئی۔۔۔۔سائبر دہشتگردی کوانتہائی سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس سے نمٹنے کیلئے مرکزی صنعتی سیکیورٹی فورس( سی آئی ایس ایف) میں خصوصی یونٹ قائم کی جائے۔ دنیا کے متعدد ممالک ان دنوں سائبر دہشتگردی سے نبر دآزما ہیں۔ وہ چنئی سے 75کلومیٹر دور اراککونم میں سی آئی ایس ایف ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ پانے والے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے معائنے کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے پر اعتماد لہجے میں کہا کہ سی آئی ایس ایف خواتین کو 33فیصد ریزرویش فراہم کرنے والا پہلا سلامتی دستہ ہوگا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سائبر دہشتگرد اہم ترین اداروں ، عمارتوں اور تنظیموں پر حملے کرتے ہیں اور وہ اعلیٰ ڈیجیٹل ٹریک کا استعمال کررہے ہیں۔سی آئی ایس ایف میں اسپیشل ونگ ہونا چاہئے جو سائبر کرائم سے نمٹنے کیلئے باقاعدگی سے سائبر سیکیورٹی آڈٹ کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا اہل ہو۔

شیئر: