Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سجل علی گلوکارہ بن گئیں

ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کےبعد اداکارہ سجل علی نے گلوکاری کا آغاز کردیاہے۔اداکارہ سجل علی کا حال ہی میں گایا ہوا ایک گیت کافی مقبول ہوا ہے۔اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سجل علی اب گلوکارہ بھی بن گئی ہیں۔ سجل علی نے اپنے ٹی وی ڈرامے کا ٹائٹل گیت اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے۔ او رنگریزہ پاکستانی ڈرامہ مقبولیت کا حامل ہے جس میں سجل علی کی اداکاری کو بے حد پسند کیاجارہاہے۔ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی فلم موم کو بین الاقوامی سطح پر کافی پذیرائی حاصل ہوچکی ہے ۔اس فلم میں سجل علی نے اداکارہ سری دیوی کےساتھ ان کی بیٹی کا کردار نبھایاہے۔ رنگریزہ سمیت سجل کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری پیش کررہی ہیں۔
 

شیئر: