Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری دیوی پاکستانی فنکاروں کیلئے رو پڑیں

ممبئی .. بالی وڈ اسٹار سری دیوی نے فلم مام کی ریلیز کے بعد انتہائی جذباتی انداز میں پاکستانی فنکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی کی کام کی تعریف کے لئے ایک ویڈیو جاری کی ہے ۔ایک منٹ کی ویڈیو میں سری دیوی نے عدنان صدیقی اور سجل علی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دونوں کو بہت یاد کرتی ہوں۔فلم میں جس طرح آپ دونوں نے اداکاری کی وہ بہت اعلیٰ تھی۔آپ کے بغیر فلم کی تکمیل کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ مختصر ویڈیو میں سری دیوی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ سری دیوی نے سجل علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا بچہ، آئی لو یو۔ مجھے نہیں معلوم اتنی جذباتی کیوں ہو رہی ہوں۔ فلم موم میںعدنان صدیقی نے سجل علی کے والد اور سری دیوی کے شوہر کا کردار ادا کیا ہے۔ سری دیوی سجل علی کی سوتیلی ماں کے کردار میں ہیں۔

 

شیئر: