Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ بچن 75 کے ہوگئے

 
بالی وڈ فلموں کے شہنشاہ کا خطاب پانے وا لے امیتابھ بچن 75 سال کے ہوگئے۔انہوں نے 1969ءکی فلم”7ہندوستانی“ سے اپنے فلمی کریئرکا آغاز کیا تھا۔ وہ اب تک 200 کے قریب فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔ گلوکاری میں بھی امیتابھ کی آواز کی گھن گھرج کافی مقبول ہے۔ امیتابھ نے بیشتر ایوارڈز اپنے نام کئے اور خوب نام کمایا۔ 75 برس کی عمر میں بھی وہ معروف اداکار کے طور پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں ۔ وہ ان دنوں ' ٹھگ آف ہندوستان' میںاداکاری کر رہے ہیں اور نئے روپ میں سینما اسکرین پر جلوہ ہوں گے ۔وہ گزشتہ 9 برسوں سے ہندوستانی ٹیلیوژن پر نشر ہونےوالے پروگرام' کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کررہے ہیں جو آج بھی ایک مشہور ٹی وی شو مانا جاتاہے۔
 

شیئر: