Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راز اگلنے لگی، گرمیت کی رازدار

چندی گڑھ۔۔۔۔ڈیرہ سچا سوداکے سربراہ گرمیت کی راز دار ہنی پریت کئی دنوں تک تحقیقات میں عدم تعاون کے بعد اب راز اگلنے لگی۔ ذرائع کے مطابق ہنی پریت نے اپنا جرم قبول کرلیا حالانکہ ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ۔ ہنی پریت پر پنچکولہ میں تشددبھڑکانے کا الزام ہے جس میں 36افراد کی موت اور اربوں کی املاک کو نقصان پہنچا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہنی پریت کے لیپ ٹاپ سے حاصل کئے گئے تشدد کی کارروائیوں کے پروگرام کو پختہ ثبوت سمجھا جارہا ہے۔اُدھرروہتک کی سناریا جیل میں سی بی آئی نے گرمیت سے 3گھنٹے تک تفتیشی کارروائی کی ۔ ڈیرہ سے منسلک بعض لوگوں نے الزام لگایا کہ گرمیت نے انہیں نامرد بنایا۔ ذرائع کے مطابق ہنی پریت کی دوست سکھدیپ نے پولیس کو کچھ معلومات دیں جس سے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی۔پولیس نے ہنی پریت اور راکیش اروڑا سے 400سوالات پوچھے جن میں سے ہنی پریت نے 85سوالات کے جواب دیئے ،باقی سوالات پر وہ خاموش رہی یا اپنے بیانات بدلتی رہی۔

شیئر: