جعلی نوٹ فروخت کرنے والا گرفتار
حیدرآباد- - - - پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اسکے پاس سے 2ہزار روپے کی 37اور 500روپے کی 19جعلی نوٹ ضبط کرلی۔ یہ شخص عوام کو ان نوٹوں کو اصلی ظاہر کرتے ہوئے سپلائی کررہا تھا۔ جرم کیلئے استعمال کار بھی ایس بھاسکر نامی ملزم کے پاس سے ضبط کر لی۔ وہ ان نوٹوں کو تبدیل کرنے گاہک کا انتظار کررہا تھا کہ کمرشیل اسٹریٹ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔