Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی اور امیت شاہ نے وکاس (ترقی)کو پاگل کردیا،راہول

دیوگڑھ ۔۔۔۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے گجرات دورے کے آخری دن برسراقتدار بی جے پی کیخلاف سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ نے ریاست میں وکاس کو پاگل کردیا ہے جسے ان کی پارٹی کانگریس اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد پاگل خانے سے باہر لائیگی۔ راہول نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گجرات میں بی جے پی بظاہر پرسکون نظر آرہی ہے مگر حقیقت میں اسکے پیروں کے نیچے سے زمین کھسک گئی ہے کیونکہ مودی کی شبیہ پر بھروسہ کرنے والے عوام ان کی حقیقت سمجھ گئے ہیں۔ انہوں نے امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی کمپنی کے معاملے کوا ٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ اس سے مودی اور شاہ کوپورا فائدہ ہوا ہے اور انکے اچھے دن آگئے ہیں۔

شیئر: