Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارجلنگ ہڑتال کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے، ممتابنرجی

کولکتہ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے دارجلنگ میں 3ماہ تک جاری ہڑتال کی ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد کردی۔ ممتا نے کہا کہ ریاست میں افواہ پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائیگا۔انہوں نے جنگل محل کے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، ہر شخص سے اپیل کرتی ہوں کہ امن و امان کا ماحو ل برقراررکھیں ۔ بی جے پی ملک بھر میں مذہبی منافرت پھیلانے کوشش کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جھارکھنڈ میں قبائلیوں اور کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال ایسی ریاست ہے جہاں تمام مذاہب کے پیروکار مل جل کر رہ رہے ہیں۔

شیئر: