Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاست کے 101گُر جانتاہوں، شہباز شریف

  سانگلہ ہل ...وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ مخالفین ذہین نشین کرلیں سیاست کے 101گُر جانتاہوں۔پہلے کسی کو کچھ نہیں کہتے باز نہ آنے والے کو کچھ نہ کچھ سبق تو دینا پڑتاہے۔یہ حقیقت ہے جو تڑپنا جانتاہووہ تڑپانا بھی جانتاہے ۔الزامات اور جھوٹ کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ہے ملکی استحکام اور عوامی خدمت ہمارا مشن ہے۔ ن لیگ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا حکومت کے ہرکام میں بے جا طور پر رکاوٹ ڈالنا اور بلاجواز تنقید کرنا مخالفین نے وتیرہ بنا رکھاہے۔اب نیب کے نئے چیئرمین پر بھی تنقید کا ایک سلسلہ شروع کررکھاہے ملک کے اندر بدامنی پھیلانے کی سیاست کسی طرح بھی اچھا اور مناسب قدم نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہےں گے،اور ہم اپنے خلاف بنائے گئے کیسوں کا بھی ہرلحاظ سے سامنا کریں گے۔کسی کو بھی ان کیسوں سے متعلق بے جا بحث کرنا اچھا نہیں۔پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہےے۔ 
 

شیئر: