دوحہ .... تحریک حماس کے رہنما غازی حمد نے واضح کیا ہے کہ حماس کے تمام عہدیدار قطر میں موجود ہیں او رمعمول کے مطابق اپنے کام انجام دے رہے ہیں۔ قطر کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ حماس کا کوئی رہنما قطر سے نہیں نکلا۔ حماس مختلف ممالک میں اپنے دفاتر کھول کر انکے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔