Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین ویمنز چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ 22 اکتوبر سے برونائی میں شروع ہوگا

لاہور: ایشین ویمن چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ 22 اکتوبر سے برونائی میں شروع ہوگا جو 29 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، ہانگ کانگ چین، سری لنکا، برونائی، میانمار اور ازبکستان کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ برونائی کے خلاف 22 اکتوبر کو کھیلے گی۔ دوسرا میچ 23 اکتوبر کو ازبکستان کے خلاف ہوگا۔ پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم تیسرا میچ 25 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں 26 اکتوبر کو میانمار اور پاکستان کے مابین میچ ہوگا اور 28 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ29 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ ایشین ویمنز چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ (برونائی) میں شرکت کرنے والی قومی ویمن ہاکی ٹیم کی کپتان رضوانہ یاسمین کو مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں رشنا خان، عشرت عباس، تسکین کوثر، آمنہ غفار، نفیسہ انور، ابرار شیخ، اقراءجاوید، ذکیہ نواز، سائرہ اشرف، زیب انسائ، سحرش وحید، حناءپرویز، مائرہ صابر، حمرا لطیف، امبرین ارشد (نائب کپتان) کلثوم شہزاد ی اور عائشہ رفیق شامل ہیں۔ سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں اقبال جوئیا، رمشاءالیاس، ندا اصغر، فوزیہ ناز، سدرہ حکیم، ادیبا اور بتول کاظم شامل ہیں ۔

شیئر: