Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں امن کیلئے مدد کریں گے،خواجہ آصف

  اسلام آباد ...وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے مدد کی پیشکش کی ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے امریکہ کو اس سلسلے میں اپنے کردار کے بارے میں آگاہ کیاہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں یاٹھکانے نہیں۔ الزامات عائد کرنے سے مسائل حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر قابل اعتماد خفیہ معلومات فراہم کی جائیں تو پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے لئے تیار ہیں۔

شیئر: