محکمہ سیاحت کو وزارت حج میں ضم کرنے کی تردید
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
ریاض...محکمہ سیاحت و قومی ورثہ نے واضح کیا ہے کہ وزارت حج و عمرہ میں محکمہ سیاحت کو ضم کرنے کے دعوے سراسر غلط ہیں۔ محکمہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ محکمہ سیاحت کے سربراہ کے نام سے جو بیان سوشل میڈیا پر پھیلایا جارہا ہے کہ محکمہ سیاحت و قومی ورثے کو وزارت حج و عمرہ میں ضم کردیا گیا ہے بالکل غلط ہے ۔انہوں نے ا یسا کوئی بیان نہیں دیا۔